نہر گوگیرہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود نہر گوگیرہ برانچ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اور تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ فیصل آباد روڈ پر نہر گوگیرہ برانچ میں نامعلوم نعش تیر رہی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالہ کیا پولیس کے مطابق لاش نامعلوم شخص ہے جسکی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں