نہم،دہم کے طلباء کو سکول بلانے،ٹیسٹ لینے کی اجازت

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب علی احمد سیان، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راو عبدالکریم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیکنڈری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری (میل و فی میل)، ڈپٹی ڈی ای اوز، اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن فیصل آباد سر پرست اعلی پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب ندیم سندھو ،خالد حیات کموکا، پروفیسر محمد طاہر شہزاد، محمد اظہر بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میںجماعت نہم اور دہم کے طلبا کو سکول بلانے اور ان کے ٹیسٹ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او کو ڈیٹ شیٹ اور باقاعدہ درخواست ارسال کرنا ضروری ہوگاان کلاسز کے علاوہ کسی بھی دیگر جماعت کو بلانے کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔شجرکاری مہم سے متعلق ہدایات:کمشنر فیصل آباد کی جانب سے ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 30 ہزار پودے لگانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ہر سکول کم از کم 10 پودے لگانے کا پابند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں