59

نہم کلاس کا رزلٹ ‘ جھمرہ کے سرکاری سکول کے 44میں سے 42 طلبہ فیل

فیصل آباد’ مریدوالہ(سٹاف رپورٹر’ نا مہ نگار)تحصیل چک جھمرہ کے نواحی گائوں میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول کی نہم کلاس کے نتائج پر اہل دیہہ سر پکڑ کر بیٹھ گے سکول کے کل44طالب علموں نے پیپرز دیے جبکہ پاس صرف دو ہوسکے سکول میں تعینات سرکاری ماسٹر لاکھوں میں تنخواہوں وصولنے کے باوجود نتائج دینے میں ناکام اہل دیہہ نے محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول 156ر۔ب دیڑھ کی کلاس نہم کے44طالب علموں نے سالانہ امتحانات میں شمولیت کی مگر صرف2طالب علم ہی امتحان پاس کر سکے جس پر اہل دیہہ سرپا احتجاج بن گے انہوں نے سی او ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ سرکاری سکول میں ہی اپنوں بچوں کو پڑھانے کی سکت رکھتے ہیں مگر اس سکول کی بہترین عمارت ہونے کے باوجود یہاں پر بچوں پر توجہ نہیں دی جارہی ہر سال نویں اور دسویں جماعت کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہوتے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چھوٹی کلاسوں میں طالب علموں کو رعایتی نمبرز دے کر پاس کرکے محکمہ کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے مگر جیسے ہی بورڈ کے امتحانات آتے ہیں تو طالب علم فیل ہوجاتے ہیں شکایت کرنے پر والدین کو بچوں کو ورکشاپس میں ہنر سیکھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں بھاری تنخواہوں پر پڑھانے والے ٹیچرز کی کارکردگی نویں جماعت کے امتحان میں حصہ لینے والے بیس بچوں میں سے ایک پاس باقی فیل ہوگئے جس پر اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق مریدوالہ کے علاقہ گورنمنٹ ہائی سکول487 گ ب میں نویں کلاس کے امتحان میں20 بچوں نے حصہ لیا لیکن خوش قسمتی سے ایک پاس جبکہ باقی فیل ہوگئے سکول ٹیچر کی کارکردگی پر اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں