نہ پورے بولرز نہ بلے باز،نام نہاد آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے

کولمبو (سپورٹس نیوز) سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود پاکستان ٹیم ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔نام نہاد آل رائونڈرز پاکستان ٹیم کو لے ڈوبے، شاداب خان، محمد نواز اور سلمان علی آغا رواں ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام ہوئے۔شاداب خان نے پورے ورلڈ کپ میں 118 رنزبنائے اور5وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 7میچوں میں صرف60رنز بنا سکے اور ایک وکٹ حاصل کی۔اسی طرح محمد نواز نے7میچوں صرف 15 رنز بنائے اور 6 وکٹیں لے سکے، صائم ایوب نے 6 وکٹیں لیں لیکن بطور اوپنر صرف 70 رنز بنائے۔واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بنا سکی تھی، لیکن پاکستانی ٹیم سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں