نیا سال خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی سکا گروپ کے نائب صدر اور پیپلز پارٹی پی پی 118 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی ملک ذوالفقار علی نے نئے سال 2026کے موقع پر تاجر برادری اور تمام پاکستانیوں کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال ملک کے لیے معاشی بہتری، کاروباری استحکام اور عوامی خوشحالی کی نوید بن کر آئے ، انہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز امید، حو صلے اور مثبت سوچ کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو در پیش معاشی مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔ ملک ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ سال بھی محنت، دیانت داری اور باہمی اتحاد کے ذریعے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نئے سال میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں