نیا ڈرامہ سیریل شکوہجلد نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

لاہور(شوبز نیوز)انجی ٹی وی پر نیا ڈرامہ سیریل شکوہجلد نشر کیا جائے گا۔ڈرامہ سیریل شکوہ میں اداکار عاصم محمود، یشما گل، سمیع خان اور ماریہ ملک سمیت دیگر اداکار مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے۔شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔ڈرامے کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ماریہ ملک اور عاصم محمود محبت کرتے ہیں جبکہ یشما گل ان دونوں کو الگ کرنے کے جتن کررہی ہیں۔ٹیزر میں یشما گل کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جو دل چرالے اس کا نمبر چرانا ضروری ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں