38

نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ کریگی ‘ چیف جسٹس محمد عطاء بندیال

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے ختم ہو نیوالے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سپر یم کورٹ میں سماعت ہوئی ، نیب ترامیم کے بعد کو ن کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے ؟ ریکارڈ پیش کریں،کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا درخواست غیر موثر ہوگئی، نیب نے بیان میں کہا کہ نیب ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہورہا بلکہ کیسز منتقل ہورہے ہیں۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عد ا لت نے فیصلہ کرنا ہے ۔ چیف جسٹس نے استفسا ر کیا کہ نیب ان مقدمات کیساتھ کیا کررہا ہے جو تر ا میم کی و جہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں