نیب میں اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی احتساب بیورو (نیب ) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئیں۔نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ز میںBS-19کے محمد فہیم قریشی کو اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی،نوید شفقت لاہور سے کراچی،کاشف نور شیخ کراچی سے بلوچستان اور حسین علی کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز میںBS-18 کیملک وحید احمد کا بلوچستان سے اسلام آباد/راولپنڈی،محمد صابر خان (لاہور سے کراچی)،محبوب عالم (بلوچستان سے لاہور)،سرفراز احمد شیخ (کراچی سے نیب ہیڈکوارٹر)،وقاص احمد (اسلام آباد/راولپنڈی خیبرپختونخوا)، شیر از فاروق (سکھر سے ملتان)،عدنان محمود (بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سیکرٹریٹ، نیب HQ)،وقار انور (کراچی سے بلوچستان)،نثار حمید کا اسلام آباد/راولپنڈی سے ملتان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز BS-17 میں صبیح رفیع ساہتو کا لاہور سے کراچی،علی حسن (لاہور سےPACA، نیب HQ)،محمد عمر حیات (لاہور سے ملتان)، محمد کاشف اقبال (لاہور سے کراچی)، اعجاز احمد (سکھر سے کراچی)، اشر عباسی (بلوچستان سے کراچی)، عقیل ظفر (اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی)، اسداللہ مخدوم (اسلام آباد /راولپنڈی سے کراچی)، حافظ عمر صدیق (سکھر سے لاہور)،عمیر لیاقت (سکھر سے ملتان)، ظاہر احمد ناز (لاہور سے کراچی)،محمد سبحان (کراچی سے خیبرپختونخوا) اور عمیر ارشد کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں