نیتن یاہو کی حکومت کمزور 6ماہ کی مہلت مل گئی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی اتحادی حکومت نے پارلیمنٹ (کنیسٹ) تحلیل کرنے کی اپوزیشن کی تجویز کو 61-53کے ووٹوں سے مسترد کر دیا تھا ۔ اس فیصلے سے نیتن یاہو کی حکومت کو قبل از وقت انتخابات سے بچنے کے لیے چھ ماہ کی مہلت مل گئی تاہم نیتن یاہو کی قیادت کمزور ہوچکی ہے ۔ ووٹنگ کا مرکزی تنازع الٹرا آرتھوڈوکس (ہریڈی) طلبہ کے لیے فوجی بھرتی سے استثنیٰ کا معاملہ تھا، جو اتحادی حکومت میں تقسیم کا باعث بنا۔ہریڈی جماعتیں، شاس اور یونائیٹڈ تورہ یہودیت، فوجی استثنیٰ کو قانون کا حصہ بنانے کی حامی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں