نیتو کپور تقریب میں اپنی ہم شکل کو دیکھ حیران رہ گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی تقریب میں اپنی ہم شکل مل گئیں، اس موقع پر دونوں نے پاپارازی کو اکٹھے پوز دیے۔ فوٹو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ ان میں سے اصل کون ہے؟ واضح رہے کہ نیتو کپور این ایم اے سی سی گالا کی تیسری سالانہ تقریب میں شریک تھیں۔اس تقریب میں متعدد بالی ووڈ اسٹارز شریک تھے، جن میں وکی کوشل، رنویر سنگھ اور انوپم کھیر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں