نیرج چوپڑہ کی ارشد ندیم کو نیزہ بازی ایونٹ میں شرکت کی دعوت

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کے مشہور اولمپک ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بھارت میں نیزہ بازی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔نیرج چوپڑا مئی 2025ء میں 1 روزہ نیزہ بازی مقابلے میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، جو ان کے نام سے منعقد ہو رہا ہے، یہ ایونٹ بنگلورو میں جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے صفِ اوّل کے نیزہ بازوں کو مدعو کیا گیا ہے۔نیرج چوپڑا نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ میں نے اپنے کئی بہترین حریفوں کو دعوت دی ہے، جن میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔نیرج اور ارشد ندیم کے درمیان ایک خوش گوار تعلق اور دوستی پائی جاتی ہے، دونوں نے عالمی مقابلوں میں کئی بار ایک ساتھ شرکت کی ہے، تاہم ارشد ندیم کی بھارت آمد اور بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کچھ پیچیدگیوں سے دو چار ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں