نیرہ نور بہترین گلوکارہ تھیں’ فنی مہارت لاجواب تھی’ شہریار زیدی

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار شہریار زیدی نے اہلیہ و لیجنڈ گلوکارہ نیرہ نور سے ملاقات کی یادیں شیئر کردیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں طالب علمی کے دوران بہت پراعتماد تھا اور ہمیشہ کالج میں قیادت کرتا تھا، ایک موقع پر کالج میں موسیقی کے شو کیلئے کئی طلبا آئے اور نیرہ نور بھی ان میں شامل تھیں۔شہریار زیدی نے کہا کہ میں نے پہلے ان کو موسیقی کیلئے نوٹ کیا اور بعد میں ان کی شخصیت کی وجہ سے ان کی طرف متوجہ ہوا، یوں ہم دونوں ایک ایسا طاقتور جوڑا بن گئے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں