نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سول انجینئرنگ کا کام 100فیصد مکمل

کراچی (سپورٹس نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ ہیڈ بلال چوہان نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں سول انجینئرنگ کا کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کے فرنٹ گلاس کا کام جاری ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کے اندر کی دونوں لفٹس فعال ہیں، لائٹس پورٹ سے کلیئر ہو چکیں، کل سے ان کی تنصیب شروع ہو جائے گی۔بلال چوہان کا کہنا ہے کہ ری پلے اسکرین ایک دو روز میں دبئی سے کراچی پہنچ جائیں گی، سول ورک 100 فیصد ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں