35

نیشنل ایکشن پلان میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک سوچ، ایک حکمت عملی اپنانے اور ملک کے اندر دہشتگردوں کی معاونت کرنیوالے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور قوم کو یقین دلایا ہے کہ ہر قیمت پرعوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں گے، دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر شکل کیلئے زیروٹالرنس کا رویہ قومی نصب العین ہوگا،پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنا یا جائیگا، معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرنیوالے ہر صورت سزا پائیں گے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو گورنرہا ئوس ، خیبر پختو نخوا ، پشاورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے دہشت گردی کے واقعات خاص طورپر 30 جنوری 2023 کو پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے اور اس کے بعد کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ حساس اداروں کے نمائندوں نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اجلاس کو بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں