نیشنل بینک کے گارڈ کا شہریوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کے واحد سرکاری بینک کے گارڈ کاشہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے شہریوں کا کسی کام کے سلسلے میں نیشنل بینک ماموں کا نجن جا نا ہو تو ڈیوٹی پر موجو د گارڈ نے جانتے ہوے اس کے با وجود انتہائی بد تمیزی اور ہتک آمیز رویہ اپناتا ہے ان کی تلاشی کے بہانے سے روک کر رکھتا ہے ۔من پسند افراد کو نوازنا اس نے اپنا وطیرہ بنا لیا شہریوں کا کہنا ہے کہ بینک کا گارڈ اکثر اوقات بہانہ بنا کر عوام کو باہر سے ہی ٹال دیا جاتاہے کہ سسٹم خراب ہے اگر تمام شہریوں سے مساوی سلو ک کیا جاے تو اعتراض نہ ہے مگر کسی عام شہری سے تضحیک آمیز رویہ کسی صورت بر داشت نہیں ماموں کانجن کے شہریوں و کاروباری حلقوں نے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں