نیشنل سنوکر’ دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب کو شکست

کراچی (سپورٹس نیوز) دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب شکست کھا کر نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں دفاعی چیمپئن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف دفاعی چیمپیئن شاہد آفتاب کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچے۔سابق عالمی چیمپئن محمد آصف فائنل فور میں پہنچ گئے، نمبر چھ سیڈ سہیل شہزاد اور نمبر نو سیڈ عبدالستار بھی ٹائٹل دوڑ سے باہر ہوئے۔اِسی طرح کوارٹر فائنل میں رانا عرفان نے اویس منیر کو 4-5، اسجد اقبال نے احسن رمضان کو 0-5، محمد آصف نے محمد سجاد کو 2-5، مبشر رضا نے حسنین اختر کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل 4 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں