نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل۔ 7مئی سے آغاز

لاہور(سپورٹس نیوز) نیشنل ویمنز ٹی20ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ٹورنامنٹ میں5ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرخواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 7 بڑے شہروں میں100سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے فنٹس ٹیسٹنگ پروگرام میں حصہ لیا۔لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اور بہاولپورمیں خواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز کا باقاعدہ آغاز 7 مئی سے ہو گا اور فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں