نیشنل کچن گارڈن فیسٹیول یکم فروری کو ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایگری ٹورازم کمیٹی کے زیر اہتمام 14واں نیشنل کچن گارڈن فیسٹیول یکم فروری کو کھرڑیانوالہ میں ہوگا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے ایگری ٹورازم کے کنونیئر طارق تنویر نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایگری ٹورازم کمیٹی کو پنجاب کی دیہی ثقافت کو عصری تقاضوں کے مطابق اجاگر کرنے ،زراعت کو دوبارہ منافع بخش کاروبار بنانے اور اس سے متعلقہ” کسان ڈے اورVegetable ڈے” منانے کا سلسلہ فیصل آباد سے شروع کیاگیا تھا جو آج پاکستان کے 30شہروں تک پھیل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں