نیشنل گروپ کے قائدین نے ہمیشہ چیمبر آف کامرس کیلئے بہترین عہدیداروں کا انتخاب کیا،رانا سکندر اعظم،ڈاکٹر سجاد ارشد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروبار ی شخصیت حاجی محمد شفیق’ حاجی محمد صدیق کی جانب سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ’ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ’ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیمبر آف کامرس کے سابق صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں’ سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد کے علاوہ سابق و موجودہ ایگزیکٹو ممبران’ تاجر تنظیموں کے نمایاں عہدیداران’ آرائیں ایسوسی ایشن’ کاروباری’ مذہبی’ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی’ خطبہ استقبالیہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ ہم چیمبر آف کامرس میں نیشنل گروپ کے گروپ لیڈر میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال کے حسن انتخاب کی قدر کرتے ہیں اور ان کے انتخاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ’ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ’ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر کو نامزد کر کے چھوٹے تاجروں کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے’ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چیمبر کی نیک نامی کا باعث بنیں گے اور اپنے چنائو کو درست ثابت کریں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ’ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے اس قدر پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد شفیق’ حاجی محمد صدیق اور ان کی رفقاء کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنی آواز کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا مضبوط پلیٹ فارم ہے’ آپ ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں’ آپ خود محسوس کریں گے کہ ہم آپ کے مسائل کو ناصرف متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے بلکہ اسے منطقی انجام تک بھی پہنچائیں گے’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس شہر کے مسائل کو بھی حل کروانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے’ حال ہی میں ہماری درخواست پر چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں الیکٹروبسز کا انتظام کیا’ شہر کی بڑی اور چھوٹی شاہراہوں پر پیچ ورک کام ہو رہا ہے’ہم نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے درخواست کی ہے کہ شہر میں سیف سٹی کے تحت چلنے والے کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور یہ کیمرے اندرون شہر کے بڑے چوکوں اور گلیوں میں بھی لگنے چاہئیں تاکہ کرائم کی ریشو صفر ہو جائے’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اپنے ایک سال میں فیصل آباد ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل پروازیں چلائیں اور ایک نیا ایئرپورٹ بھی بنوائیں’ اس موقع پر میزبان کاروباری شخصیت حاجی محمد شفیق’ حاجی محمد صدیق نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ اور ان کی ٹیم تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انتھک محنت کریں گے اور تاجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے فیصل آباد کے تاجروں کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں