نیشنل گیمز سندھ کی ٹیم کیلئے35خواتین کھلاڑی منتخب

کراچی (سپورٹس نیوز) 35ویں نیشنل گیمز کے لئے گرلز ہاکی ایونٹ کے لئے ٹرائلز اولمپئن حنیف خان ، ڈاکٹر جنید علی شاہ اسٹیڈیم کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد ہوئے ۔ جس میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن افتخار سید نے ٹرائلز میں حصہ لینے والی 35بہترین گرلز کھلاڑیوں کو پہلے مرحلے میں منتخب کیا ۔منتخب کھلاڑیوں کے لئے کے ایچ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس موقع پر اولمپکس گولڈ میڈلسٹ سیکرٹری جنرل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن حنیف خان نے 80 سے زائد گرلز کھلاڑیوں کی ٹرائلز میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ۔ سندھ بھر سے گرلز کا نیشنل گیمز میں حصہ لینا خوش آئند ہے ۔نیشنل گیمز میں گرلز ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائی گی ۔ٹریننگ کیمپ میں گرلز کھلاڑیوں کو جدید سہولیات اور کوچنگ فراہم کریں گے ۔اس موقع پر مسز اسما شاہ صدر کے ایچ اے خواتین ونگ نے تمام لڑکیوں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ صوبے کی خواتین کھلاڑی بھی بہت باصلاحیت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں