نیشنل گیمز ‘فیصل آباد کے کھلاڑیوں کی نمایاں کامیابی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن کے کھلاڑیوں نے35ویں نیشنل گیمز کراچی میں صوبہ پنجاب اور مختلف اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف کھیلوں میں70 گولڈ میڈلز’56سلوراور54برونز میڈلز کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے نیشنل گیمز کراچی میں عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں، ان کے کوچزاور والدین کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کراچی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عنقریب تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں