نیشنلT20کپ،فیصل آباد نے حیدر آباد کو شکست دیدی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد نے حیدر آباد کو 62رنز سے شکست دے دی۔ کراچی وائٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف میچ 6وکٹوں سے جیت لیا۔ حیدرآباد کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیصل آباد کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر199رنز بنائے۔ آصف علی نے5چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ محمد فیضان نے 3چھکوں اور7چوکوں کی مدد سے 57رنز سکور کیے۔نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حیدر آباد کی ٹیم20اوورز میں 8وکٹوں پر 137بنا سکی۔ شرجیل خان 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شہزاد گل، ابتسام الرحمن اور اویس ظفر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم7وکٹوں پر132رنز بنا سکی۔ ثاقب خان نے 23رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی وائٹس نے 18ویں اوور میں 4وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ خرم منظور نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42رنز بنائے۔ شان مسعود نے 38رنز اسکور کیے جس میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ ثاقب خان پلیئر آف دی میچ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں