نیشنلT20کپ،کراچی بلوزے لاڑکانہ کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے میچ میں کراچی بلوز نے لاڑکانہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اقبال اسٹیڈیم میں ہفتے کی شب کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں لاڑکانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 141رنز اسکور کیے۔ صابرعلی چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ رمیزعزیز اور بہادر علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی بلوز نے مطلوبہ اسکور 14اوورز میں کسی وکٹ کے نقصان کے بغیر پورا کرلیا۔ جہانزیب سلطان نے 43گیندوں پر 5چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 79رنز اسکور کیے ۔ان کے ساتھ 142 رنز کی شراکت میں شریک عبداللہ فضل نے 41گیندوں پر 4چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں