نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بار بار بندش سے خزانے کو اربوں کا نقصان

اسلام آباد (بیورو چیف)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بار بار بندش سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا،منصوبے کی بندش سے قومی خزانے کو سالانہ 42 ارب کا نقصان کا سامنارہا،وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیاجس کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہیڈریس ٹنل میں خرابی کے باعث مئی 2024 سے بند ہے،ڈیم کی سائٹ سے 9.8 کلومیٹر دوری پر ہیڈریس ٹنل میں آنے والی رکاوٹ نے پراجیکٹ کو دوبارہ بند کر دیا۔وفاقی وزیر نے تحریر جواب میں مزید بتایا کہ منصوبے کی بحالی کے لئے ٹھیکیدار کے ساتھ اس وقت بات چیت جاری ہے،منصوبے کی بندش کی تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت نے تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں،کمیٹیوں کے علاؤہ حکومت نے تحقیقات کے لئے کینڈین فرم کی خدمات بھی حاصل کر لیں،کینیڈین فرم ڈین براکس نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی،18 مارچ کو جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ کا تاحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔ #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں