نیلم منیر شوہر کیساتھ عوامی مقامات پر گھومتی نظر آ گئیں’ ویڈیو وائرل

دبئی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شادی کے بعد پہلے بار اپنے شوہر کے ساتھ عوامی مقامات پر گھومتی پھرتی نظر آگئیں۔شادی کے بعد دبئی میں مقیم پاکستانی نامور اداکارہ نیلم منیر اپنے شوہر کے ساتھ ایک پرفیوم کے لانچ پر نظر آئیں، دبئی میں رہائش پذیر نیلم اب بھی پاکستانی ڈراموں میں کام کررہی ہیں اور شوٹنگ کیلیے آتی رہتی ہیں۔دبئی میں ایک یوٹیوبر کی طرف سے منعقد کردہ نجی تقریب میں وہ اپنے شوہر راشد کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ اسٹیج پر انھوں نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں نیلم منیر اور راشد کافی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ وہ اپنی بیوی کا کافی خیال رکھتے بھی نظر آرہے ہیں، ای ویڈیو میں وہ نیلم کیلیے گاڑی کا دروازہ کھول کر انھیں بیٹھا رہے ہیں۔پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر پرفیوم لانچنگ کی تقریب کی ویڈیوز اور شوہر کیساتھ ویڈیو شیئر کیں جس میں وہ سیاہ ریشمی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انکے شوہر نے عربی لباس میں نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں نیلم منیر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مرد کی اصل طاقت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے وہ اپنی عورت کے ساتھ کتنی شائستگی سے پیش آتا ہے۔نیلم منیر کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے مداح مختلف خیالات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ دونوں کی جوڑی کو بھی لوگ سراہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں