4

نیلوفر ایک مشکل کردار تھا’ پوری ایمانداری کیساتھ نبھایا’ ماہرہ خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ جو کرتی ہوں، وائرل ہو جاتا ہے۔ فلم نیلوفر کے وائرل کلپ کے حوالے سے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ میں چاہے کچھ کروں یا نہ کروں میرا ہر عمل وائرل ہو جاتا ہے،کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی، لیکن وائرل کلپس کو لے کر ہونے والا شور شرابا مجھے کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ نیلوفر ایک مشکل کردار تھا اور میں نے اسے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں