نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ویلنگٹن (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہوم سیزن سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، گلین فلپس، فن ایلن اور ول او رورکی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔فاسٹ بولر ول او رورکی کے سکین میں کمر کا اسٹریس فریکچر سامنے آیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ول او رورکی کم از کم 3 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، وہ اب 3 ماہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ پر کام کریں گے۔دوسری جانب گلین فلپس اور فن ایلن بھی آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ گلین فلپس گروئن انجری کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں