نیوزی لینڈ کے لوکی فر گوسن بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

وی لنگٹن (سپورٹس نیوز) چیمپئنز ٹرافی سے ایک روز قبل نیوزی لینڈ کے لیوکی فرگوسن باہر ہوگئے۔ذرائع کیمطابق نیوزی لینڈ کے لیوکی فرگوسن کی جگہ کائلے جیمیسن کوچیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا،لیوکی فرگوسن دائیں پاوں میں انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے۔آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے لیوکی فرگوسن کی جگہ کائلے جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ پاکستان کے صائم ایوب اور بھارت کے جسپرت بمراہ بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ذاتی وجوہ کی بنا پر میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کل 19 فروری سے ہونے جارہا ہے،جہاں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں