10

نیوپنجاب میڈیا گروپ کے وفد کی اے سی جڑانوالہ سے ملاقات

جڑانوالہ(نامہ نگار) نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ کے سرپرست ملک طاہر حمید فانی، چئیرمین حاجی مدثر حمید فانی کی زیر قیادت وفد نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عبد الحنان خاں سے علاقائی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں طاہر حمید فانی نے بذریعہ درخواست کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر واقع فیکٹریوں سے نکلنے والی زہریلی گیس اور چمنیوں سے نکلنے والے دھویں کے بارے آگاہ کیا کہ مذکورہ فیکٹریوں و یونٹس جس فضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،اسکے علاہ انہوں نے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت نہ ملنے کے حوالے سے بھی بتایا۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عبد الحنان خاں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے ایندھن میں ایس او پیز کے خلاف کی خود چیکنگ کریں گے کہ اس سے علاقہ فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے اور لوگ اس سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔اس کے علاہ انہوں نے شریف اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو مقامی فیکٹریوں میں کام کرنے کے حوالے سے فیکٹریوں کے مالکان سے بات کرنے کی بھی یقین داہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں