نیو ایئر نائٹ،والدین اپنے بچوں کو خرافات سے دور رکھیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیو ایئر نائٹ پر امن و امان قائم رکھنے اور سکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) فرقان بلال’ ایس پی مدینہ ٹائون جہانداد اکرم اور اے ایس پی باصل عریز کا کوہ نور سٹی کا وزٹ کیا اور انجمن تاجران کوہ نور سٹی کے صدر میاں تنویر ریاض’انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر وقاص گجر’ ایگزیکٹو ممبر FCCI طارق قادری’ انجمن تاجران کوہ نور سٹی کے نائب صدور میاں عادل’ عثمان فرید’ ظہیر عباس’ رانا خالد’ وائس چیئرمین عمران وحید و دیگر تاجر رہنمائوں سے ملاقات کی’ ملاقات میں کوہ نور سٹی ‘ مدینہ ٹائون اور اس کے ملحقہ علاقوں میں نیوایئر نائٹ پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کیلئے تبادلہ خیال ہوا’ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) فرقان بلال نے کہا کہ نیوایئر کے موقع پر تاجر رہنما اور شہری اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور پولیس اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں’ انہوں نے کہا کہ ہلڑبازی’ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی ممنوع ہے’ شہریوں اور خاص طور پر نوجوان نسل ان خرافات سے دور رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا’ انہوں نے والدین سے کہا کہ نیوایئر پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں اور بعد کی پریشانی سے بچیں’ اس موقع پر انجمن تاجران کوہ نور سٹی کے صدر میاں تنویر ریاض’ چوہدری وقاص گجر’ طارق قادری’ میاں عادل’ عثمان فرید و دیگر تاجروں نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ نیوایئر کے موقع پر ہم اپنی دکانیں جلدی بند کردیں گے تاکہ کوہ نور سٹی میں کسی قسم کی کوئی ہلڑبازی نہ ہو سکے’ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ شہر میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اورمحب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں’ جہاں کہیں ہلڑبازی دیکھیں انجمن تاجران کوہ نور سٹی کے عہدیداروں کے علم میں لائیں تاکہ سب مل کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں