نیو کیسل یونائیٹڈ نے میچ میں چیلسی کو ہرا دیا

لندن( سپورٹس نیوز ) نیوکیسل یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیلسی کو باآسانی 0-2گول سے ہرا دیا ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے مانچسٹریونائیٹڈ کو 2-0 گول سے ہرا دیا اور کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن ، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے چیلسی کی ٹیم کو با آسانی 2-0 گول سے ہرا دیا۔سینڈرو ٹونالی اوربرونو گوئم آریس نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم نیوکیسل یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح کے بعد نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 66 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں