موجودہ حکومت جس تیز رفتاری سے معاشی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ پاکستان بہت جلد ترقی کی جانب گامزن ہو جائے گا اقتصادی راہداری منصوبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے چین کے اشتراک سے اس عظیم منصوبہ کے خدوخال ظاہر ہو رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت اختیار کر کے پوری دنیا میں منصوبے کی عالمی افادیت کو تسلیم کرائے گا جب چین نے سی پیک منصوبے کا اعلان کیا اور خطیر رقم اس منصوبے کیلئے مختص کی تو پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو گئیں بھارت اور متعدد ممالک کو سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے خطرات محسوس ہونا شروع ہو گئے بھارت نے افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں تحزیب کاری اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ماہرین تعمیرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں مگر چین اور پاکستان نے بھارت کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر سروس آفیسر کو حراست میں لیا گیا بعدازاں سندھ اور بلوچستان سے را کے کئی ایجنٹوں کو بھی پکڑا جس کے بعد بھارت کی پاکستان سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی پاکستان کے آہنی دوست چین اور پاکستان حکومت کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں سی پیک کے منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہیں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کیا جا چکا ہے سی پیک امریکہ سمیت کئی ایک ممالک کی نظروں میں کھٹک رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے راستے میں مسلسل روڑے اٹکائے جا رہے ہیں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بلاشبہ سی پیک کے ماتھے کا جھومر ہے پاکستان سول ایوی ایشن کے ماتحت اس ائیرپورٹ پر تجارتی سرگرمیوں سے بحری اور زمینی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے ہزاروں افراد بھی یہاں پر روزگار حاصل کر سکیں گے گوادر ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق انتہائی اہم اجلاس میں واضح کیا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین اور پاکستان کی عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے گوادر ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ملک خصوصاً بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،’ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے گوادر ائیرپورٹ’ 380A ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے جبکہ ائیرپورٹ سے 40لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گوادر ائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی اس ائیرپورٹ کو نوٹیفائی کر دیا ہے ائیرپورٹ پر پاکستانی ائیرپورٹ اتھارٹی’ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس’ پاکستان کسٹمز’ اینٹی نارکوٹیکس فورس وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی کراچی اور گوادر کے لیے موجودہ فلائٹ آپریشن کے دورانیئے کو جلد ہی ہفتے میں 3بار کیا جائے گوادر سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز 10جنوری 2025ء سے ہو جائے گا جبکہ پاکستان کی نجی ائیرلائنز’ چین’ اومان’ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائنز سے گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چائنیز گرانٹ سمیت تقریباً 55ارب روپے لاگت آئی ہے یہ پراجیکٹ 2019ء میں شروع ہوا اور اکتوبر 2024ء میں مکمل ہوا ائیرپورٹ کو عالمی تجارت اور رابطے کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ائیرپورٹ گوادر کو مشرق وسطیٰ’ وسطی ایشیا’ چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا اور مسقط اور شنجیانگ جیسے علاقائی مقامات کے ساتھ براہ راست رابطے کا باعث بنے گا ائیرپورٹ پر بڑی عالمی منڈیوں جیسے متحدہ عرب امارات’ یورپ’ مشرق بعید’ وسطی ایشیا اور افریقہ تک اضافی رسائی فراہم کرے گا جبکہ سمندری خوراک معدنیات اور دیگر اشیاء کی برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا ائیرپورٹس اتھارٹی نے ائیرپورٹ پر کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے متعدد مراعات کا اعلان کیا ہے ابتداء میں ائیرپورٹ پر کوئی لینڈنگ یا پارکنگ فیس نہیں ہے جبکہ نیویگیشن چارجز پر بھی رعایت فراہم کی گئی ہے، گیم چینجر منصوبے سی پیک کا ایک اہم ترین جزو مکمل ہو کر افتتاحی مرحلے سے گزر چکا ہے اور یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس سے فلائٹ آپریشن بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ائیرپورٹس اتھارٹی کی طرف سے مراعات کی فراہمی خوش آئند ہے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ علاقہ کے لوگوں کیلئے خوشحالی لائے گا اس اہم ترین ائیرپورٹ کی تکمیل پر پوری قوم پاکستان کے عظیم مثالی دوست چین کی شکر گزار ہے جس نے اتنے بڑے منصوبے کو 5سال میں مکمل کر کے دکھایا امید ہے یہ ائیرپورٹ پورے ملک کیلئے بالخصوص گوادر اور صوبہ بلوچستان کی خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔
6