21

نیو یارک میراتھون’شیلا چیپکوری کی پہلی پوزیشن

نیو یارک (سپورٹس نیوز)امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی سب سے بڑی اور چیلنجنگ میراتھون کی خواتین کیٹیگری میں کینیا کی شیلا چیپکوری نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔12 پاکستانی رنرز نے اپنی دوڑ 4 گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کر لی،پاکستان کے دانش الہی 3 گھنٹے 26 منٹ اور 50 سیکنڈز کے ساتھ نیو یارک میں تیز ترین پاکستانی رہے، روفی شہزادہ پاکستانی رنرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاکستانی امریکن بابر غیاث 3 گھنٹے 38 منٹ اور 52 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیرحمان اظہر، یاور صدیق، شارق صمد، فصیح الصالح، سلمان خان اور سلمان چوہدری نے فاصلہ 4 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔ میراتھون میں شریک نارویجین پاکستانی خولہ احمد 3 گھنٹے 43 منٹ اور 2 سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں