نیپال ایشین گیمز’ پاکستانی ریسلر نے سلور میڈل جیت لیا

کھٹمنڈو (سپورٹس نیوز) پاکستان کے ریسلر، کِک باکسر اورمارشل آرٹس کے ماہر سمیرعلی نے ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کر لیا ہے۔نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025 میں پاکستانی ریسلر، کِک باکسر اور مارشل آرٹس کے ماہر(گرین چیتا)سمیرعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا۔سمیرعلی نے نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں مارشل آرٹس لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کی، سمیرعلی کا یہ تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں