36

ن اور ق لیگ کا مل کر الیکشن لڑنے کافیصلہ

لاہور (بیوروچیف)وزیراعظم میاں شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات میں مسلم لیگ ن اور ق لیگ نے مستقبل میںمل کرالیکشن لڑنیکاعزم کیا ہے جبکہ نومئی کے واقعات میں ملوث افرادکو سخت سزا دینے پراتفاق کیاہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف نے لاہور میں چودھری شجاعت حسین سیان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، پنتالیس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں چوہدری سالک حسین اوروزیر اعظم شافع حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نو مئی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماوں میں اتفاق ہوا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں