32

ن لیگ بڑی جماعت ، قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے قومی اسمبلی میں اب تک کی پارٹی پوزیشن کی تفصیل جاری کردی۔ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ ن ایوان میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ای سی پی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ9آزاد امیدواروں نے اس میں شمولیت اختیار کی، آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ن لیگ کے جنرل نشستوں کے ارکان کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔مسلم لیگ ن کو اقلیتوں کی 4 اور خواتین کی 20 نشستیں ملیں، مسلم لیگ ن کی اب تک کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 108 ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں