64

(ن) لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت نواز شریف ہی کی ہے کوئی یہ مت سمجھے ن لیگ میں پھوٹ پڑ چکی ہے نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز ملک کو تمام مسائل سے نکالیں گے کیونکہ ن لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے ہیں اور بہت جلد عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی کیونکہ باوقار صلاحیت ہی عوام کو گھیرے مسائل سے نکال سکتی ہے اور بہت جلد عوام محسوس کرینگے کہ عوام ان مسائل سے باہر نکل آئے ہیں۔عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں