لاہور(بیوروچیف)ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار، قیادت کے صلاح مشورے، عدم اتفاق والے حلقوں کے حوالے سے غور ،بعض حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی. پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں مرکزی رہنماوں کا دوسرے روز بھی اجلاس منعقد ہواجس میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے دوسرے روز بھی مشاورت جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار ،حمزہ شہباز ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اسحاق ڈار، پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ ، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔
