اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا،ن لیگ کے 22آزاد ارکان میں 80فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق (ن)لیگ کے 22 آزاد ارکان میں 80 فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، (ن)لیگ کو پیپلز پارٹی کے 10ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت سے جیتے ہوئے ارکان سے بھی ن لیگ نے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان کے تناسب سے خواتین اور اقلیت کی سیٹ بھی شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 371 سیٹوں میں سے حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ چاہئیں۔
