ن لیگ کام سنوارنے والی ‘PTIخراب کرنیوالی جماعت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشر یف نے متحرک ہو کر کم مدت میں عوام کونہ صرف مہنگائی سے نکال د یا بلکہ کسان کارڈکے ذریعے چھوٹے کسانوں کواربوں روپے کی سبسڈ ی ،دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں گھرآبادسمیت درجنوں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایاگیا ہے وفاقی اورپنجاب کے بجٹ میں بھی کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ملک اورعوام کے لئے کئے گئے اقدامات سے واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی کام خراب کرنے والی ہے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لئے ریلیف کی ہدایت کردی ہے۔ ان کی ہدایت پر پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگیاہے۔۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے عملی اقدامات سے آ ج روز مرہ کی تمام اشیاء سستی ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں