ن لیگ کام کرنیوالیPTIکام خراب کرنیوالی جماعت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ایک سال میں عوام کونہ صرف مہنگائی سے نکال دیابلکہ کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کواربو ں روپے کی سبسڈی،دھی رانی پروگر ا م کے تحت ہزاروں گھرآبادسمیت درجنوں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایاگیا ہے اب آنے والے بجٹ میں بھی صنعتوں اورعام لوگوں کوریلیف ملے گاتکلیف نہیں۔ملک اورعوام کے لئے کئے گئے اقدامات سے واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی کام خراب کرنے والی ہے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لئے ریلیف کی ہدایت کردی ہے۔ ان کی ہدایت پر پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے کابھی امکان ہے۔ خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں