9

ن لیگ کا ملکی خوشحالی میں ہمیشہ مثالی کردار رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی6نشستوں کے اضافہ سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کوسادہ اکثریت حاصل ہے اب وہ ہربات پرمعاہد ے اور تحفظات کااظہارکرنیوالوں کے محتاج نہیں رہے بلکہ حکومت مستحکم ہوئی ہے۔ فیصل آباد سمیت تمام شہروں میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدواروں کی کامیابی میں مسیحی برادری کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وہ خوداوران کی پوری ٹیم انتخابی مہم میں شامل تھی۔ انکا کہنا کہ ہری پور اورلاہور میں عوام نے بیلٹ پیپرز سے پی ٹی آئی کوماراہے-اپنی حکومت اپنے گھر سے شہر نازکی شکست پروزیراعلی کے پی کے کومستعفی ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں