56

ن لیگ کوالیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار

لاہور(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک میں آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی نامزدگی میں پہل کرے گی لیکن جلد بازی میں کوئی اعلان نہیں کرے گی۔ امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل رواں ماہ کی 19 تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی سپریم نواز شریف کریں گے ‘تمام پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کی صدارت وہ خودکریں گے اور جس دن نواز شریف دستیاب نہیں ہوں گے تو پارلیمانی بورڈ کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ امیدواروں کی ٹکٹوںکااعلان پارٹی صدر شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا اور ٹکٹ ان کے دستخطوں سے جاری کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ(ن)کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ جلسوں کی شکل میں بھرپور انتخابی مہم، امیدواروں کی نامزدگی، محدود اجتماعات اور آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی منشور کا اجرا الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے فورا بعد کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس ماہ کے تیسرے ہفتے کے اوائل میں انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر پروفیسر عرفان صدیقی کی سربراہی میں 40 رکنی منشور کمیٹی نے عام انتخابات کے لیے مجوزہ منشور کی تنظیم کی ہے بلکہ نواز شریف نے اسے اس کے باقاعدہ آغاز سے قبل عام آدمی اور تنظیم کے نچلے طبقے کے پارٹی ورکرز سے رائے لینے کا کہا ہے۔ ایک دو دن میں ان کی رائے لی جائے گی۔ پنجاب کے بعض حلقوں میں ابتدائی دنوں میں ن لیگ کے ٹکٹ کے حصول کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں