31

ن لیگ کی انتخابی تیاریاں

لاہور (بیوروچیف )مسلم لیگ (ن )نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔ن لیگ لاہور کی تنظیم کو عید الاضحٰی کے فوری بعد جلسوں، ریلیوں کا شیڈول بنانے کی ہدایت کی گئی ہے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جلسوں اور انتخابی ریلیوں کے انعقاد کے شیڈول پر کام جاری ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی تک پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں