20

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس آج

لاہور(بیوروچیف)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا جس میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، نواز شریف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے، مسلم لیگ (ن)کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر کاغذات نامزدگی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے حاصل کئے گئے ہیں۔کاغذات نامزدگی آج بروز منگل صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں جمع کروائیں جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں