ن لیگ کی حکومت عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،عبدالمنان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک کو تمام مسائل سے نکالیں گے کیونکہ ن لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نیسیاسی ‘ سماجی و کاروباری شخصیت نعیم حیدر’ میاں رفیع کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے کیا’ افطار ڈنر میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میاں جاوید اقبال چاچو ایڈووکیٹ’ کوارڈی نیٹر مسلم لیگ (ن) پی پی 114 میاں عامر’ پی اے ٹو شیخ یوسف میاں مجاہد’ ماسٹر جمیل’ مصور حسین’ خلیق الزمان کے علاوہ دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میاں عبدالمنان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے ہیں اور بہت جلد عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائے گی کیونکہ باوقار صلاحیت ہی عوام کو گھیرے مسائل سے نکال سکتی ہے اور بہت جلد عوام محسوس کرینگے کہ عوام ان مسائل سے باہر نکل آئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ملک اورقوم جس مشکل میں ہے پی ٹی آئی پرسوال ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پراپیگنڈے کے ذریعے فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔میاں نوازشریف کے دورحکومت میں افواج پاکستان کے ساتھ مل کردہشت گردی کاخاتمہ کیاگیامگر 2018 میں پیش کئے گئے سیاسی پروجیکٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے حاصل ثمرات کو ضائع کر دیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد روک دیا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانی کی لازوال داستان رقم کی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کواربوں ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا’ پاکستان ہے تو ہم سب ہیںاور ہماری سیاست ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان میاں نعیم حیدر’ میاں رفیع نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں روزہ داروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور اجروثواب کی دولت سے مالا مال ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں