ن لیگ کی نشستوں میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخواہ سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہو گیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں دو نشستوں کے اضافے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 124ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں