63

ن لیگ کی ٹکٹوں کی تقسیم کی خبریں بے بنیاد قرار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے گزشتہ روز فیصل آباد ڈویژن کے امیدواروں کے صرف انٹرویو کئے لیکن تاحال کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا گرین سگنل نہیں دیا۔ اس لئے پارٹی قائدین نے اس حوالے سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی موجودگی میں فیصل آباد ڈویژن کے پارٹی امیدواروں سے خطاب کیا اور ان سے انٹرویو بھی لئے لیکن پارٹی لیڈر شپ نے کسی کو بھی ٹکٹ دینے کا گرین سگنل نہیں دیا۔بعض عناصر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا کر پارٹی میں ا نتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی پارٹی لیڈر شپ نے سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انتخابی نشانات الاٹ ہونے سے ایک روز قبل ہی امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ فائنل کئے جائیںگے ۔ابھی تک صرف امیدواروں کی صرف لسٹ تیار کی جا رہی ہے جو پارٹی قائد میاں نواز شریف کے پاس موجود ہے اور وہ اسی فہرست کی روشنی میں 13جنوری سے ایک دو روز قبل ہی پارٹی امیدواروں کی انائوسمنٹ کریں گے ۔گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے میاں قاسم فاروق علاوہ کسی بھی پارٹی امیدوارکو ٹکٹ دینے کی حامی نہیں بھری گئی۔ اس اجلا س میں میاں نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی میاں فاروق کی پارٹی خدمات کا برملا اظہار کیا اور ان کے بیٹے میاںمعظم فاروق سے کہا کہ آپ اپنے وا لد کو ناراض نہ کریں اسی اجلاس میں میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق اور انکے باپ میاں فاروق کے درمیان پائی جانے و الی ناراضگی کو ختم کروایا۔ میاں معظم فاروق نے بھرے اجلاس میں اپنے والد سے معافی مانگی اور باپ نے بھی اپنے بیٹے کو گلے لگا لیا۔ اس موقع پرمیاں فاروق نے کہا کہ میرا سیاسی جانشین میاں قاسم فاروق ہے۔ میں اسی ہی الیکشن لڑانا چاہتا ہوں ۔ اس پر میاں نواز شریف’ میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے میاں فاروق کی بات کی تائید کی اورکہا کہ آپ جس پر ہاتھ رکھیں گے پارٹی لیڈر شپ اسے ہی الیکشن 2024ء کا ٹکٹ جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار کو نہ ہی ریجکیٹ اور نہ ہی سلیکٹ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے زیر گردش خبریں جھوٹی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں