اسلام آباد (عظیم صدیقی) مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلزپارٹی سے بڑی قربانی مانگ لی گئی’ وزیر داخلہ وزیر خزانہ کے بعد اب چیئرمین سینیٹ بھی ”انہی” کا ہو گا انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز نے پیپلزپارٹی کو ”چکرا” دیا، بلاول بھٹو ناراض’ سین سے غائب’ لندن جانے کی خبریں۔ دارالحکومت کے مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو بالواسطہ طور پر بتا دیا گیا ہے کہ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چیئرمین سینیٹ ہوں گے اس سے پیپلزپارٹی بے حد پریشان اور متذبذب ہے کیونکہ یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سے اس وجہ سے مستعفی کرایا گیا تھا کہ انہیں چیئرمین سینیٹ بنایا جائیگا۔ پچھلی بار بھی 2021ء میں اکثریت ہونے کے باوجود انہیں ”ہروایا” گیا کیونکہ سنجرانی ”انہی” کا بندہ تھا سنجرانی کی خاطر گیلانی کی قربانی دی گئی اس بار بھی گیلانی کی قربانی تیار ہے۔ بلاول بھٹو اس ساری صورتحال سے بے حد پریشان اور وہ اپنے والدین سے بھی ناراض ہیں کہ اس طرح ہماری ساری سیاست اور جدوجہد ”وڑ” جائیگی۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے کیا پیپلزپارٹی مزاحمت کر سکے گی یا نہیں، آنے والے چند دن بے حد اہم ہیں۔
