ن لیگ کے رہنماؤں،ڈی سی کا مریم نواز کے متوقع دورہ فیصل آباد کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے29ستمبر کو متوقع دورہ فیصل آباد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میںڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ناصر ندیم،مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری ، مسلم لیگ( ن) سٹی کے صدر شیخ اعجاز احمدایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میاں ضیاالرحمان، سٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ٹیم( ن) لیگ ملک زاہد مجید، ADCGفضل عباس، ADCRرانا موسیٰ، ACسٹی عادل عمر، ACصدر ڈاکٹر ذوالقرنین، DD ڈویلپمنٹ نوید شاہ اور دیگر انتظامی افسران شریک تھے ۔اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ٹیم ن لیگ ملک زاہد مجید اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن ( ر)ناصر ندیم نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں روٹ،سکیورٹی، پارکنگ اور شہری سہولیات سے متعلق نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد شرکاء نے گرین الیکٹرک بس میں سوار ہو کر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ورہ فیصل آباد کے مجوزہ روٹ کا فیلڈ وزٹ کیا جہاں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بریفنگ دی۔ بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ہونے والے اس تاریخی جلسہ کے انتظامات، ٹریفک پلان، انٹری پوائنٹس اور قافلوں کی آمد کے حوالے سے عملی اقدامات طے کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں